اسلام آباد// پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پارلیمنٹ فیصل جاوید خان نے پیر کو بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہوگی۔مسٹر عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ 27 مارچ کو ڈی چوک اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہوگا۔ اس دوران وزیراعظم تاریخی تقریر کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 'تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہوگی، اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، وزیراعظم عمران خان پر اعتماد میں اضافہ ہوگا'۔واضح رہے کہ 9 مارچ کو اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔