عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی

اسلام آباد//اپوزیشن جماعتوں نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا، (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط کردیے ہیں۔تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اسٹاف نے وصول کی اور قواعد کے مطابق اسپیکر کم از کم 3 دن کے بعد اور 7 دن سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر 86 اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نمبرز پورے کرلیے ہیں اور اس وقت ان کے پاس 197 سے 202اراکین کی حمایت موجود ہے، اپوزیشن نے تحریک انصاف کے 27 ارکان اور ایک اتحادی جماعت کے اراکین کی حمایت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔