سرینگر/مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں بدھ کو طالب علموں نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں حال ہی میں فورسز کے ہاتھوں سات شہریوں کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کیا۔
ایک بیان میں مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سٹوڈنٹس یونین نے فورسز کے ہاتھوں کشمیر میں شہری ہلاکتوں کی مذمت کی۔ بیان میں کشمیر تنازع کے حل پر بھی زور دیا گیا۔
یونین نے صدر رام ناتھ کووند کے نام کشمیر سے متعلق ایک یادداشت بھی روانہ کی ۔
پلوامہ کے کھارہ پورہ، سرنو علاقے میں گذشتہ سنیچر کو فورسز کارروائی کے دوران سات شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔