نئی دہلی//علی پور ضلع شمال نے دوارکا، ضلع جنوب مغرب کو 34کے مقابلے 47پوائنٹس سے شکست دیکر دہلی اسٹیٹ کبڈی ایسوسی ایشن چیمپئن شپ کے مرد زمرہ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے جبکہ تیسرے مقام پر روہنی، ضلع شمال مغرب اور مغرب وہار، ضلع مغرب رہے۔خواتین زمرہ میں دوارکا ضلع جنوب مغرب نے علی پور، ضلع شمال کو 19پوائنٹس کے مقابلے چالیس پوائنٹس سے شکست دیکر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ تیسرے مقام پردلشاد گارڈن، ضلع شاہدرہ اور مہرولی، ضلع جنوب رہی۔دہلی اسٹیٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے نائب صدر نرنجن سنگھ کے مطابق تین اور چار اپریل کو ہوئے اس مقابلہ کے مرد زمرہ میں علی پور ٹیم کے وجے ملک اور دوارکا ٹیم کے منکو نے اپنی ٹیم کے لئے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ خواتین میں دوارکا ٹیم کی کماری تنو، علی پور ٹیم کی کماری نکیتا اور شاہدرہ ٹیم کی کماری نشا نے اپنی ٹیم کے لئے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس ٹورنامنٹ کی ایوارڈ تقسیم تقریب میں جے پرکاش، میئر شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن، عاطف رشید، وائس چیرمین اقلیتی کمیشن، حکومت ہند، محترمہ الکا گجر قومی سکریٹری، بی جے پی، چودھری ویر سنگھ سابق ڈپٹی میئر، چودھری ویرام سنگھ اوکھلا اسمبلی حلقہ، محترمہ کملیش کونسلر، وکرم بدھوڑی، پرویندر اوانا کرکٹر، دروناچاریہ انعام یافتہ بلوان سنگھ،ارجن ایوارڈ یافتہ تیرتھ راج، ارجن انعام یافتہ راکیش کمار، ارجن ایوارڈی منجیت چھلر اور ایشیا گولڈ میڈلسٹ پوجا شرما کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔دہلی اسٹیٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر جلے سنگھ، نائب صدر ایم ایس تیاگی، خزانچی، نریندر ڈباس، جنرل سکریٹری سریندر سنگھ، جوائنٹ سکریٹری اجیت سنگھ، رام ویر انوج، کاشی رام، راکیش، امر سنگھ سولنکی اور دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔دہلی اسٹیٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر نرنجن سنگھ نے بتایا کہ اس چیمپئن شپ کے دوران 13اپریل سے 16اپریل 2021تک اجودھیا، اترپردیش میں منعقد ہورہی 68ویں سینئر قومی کبڈی چیمپئن شپ کے لئے مرد زمرہ میں دہلی کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔یو این آئی۔ م ع۔ 1600