عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر پریمیر لیگ کے دوسرے سیزن کے ایک پْرجوش آغاز میں، علی جانہ کرکٹ کلب نے ٹیم برڈ کو 44 رنز سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔علی جانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 198/7 کا بڑا سکور کیا جس میں عمران غنی نے قیمتی 87 رنز بنائے ۔ٹیم برڈ کے کپتان تجمل اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کی شاندار کارکردگی عمران غنی کی طرف سے آئی جو مین آف دی میچ بنے۔جواب میں ٹیم برڈ صرف 154/8 سکور کر سکی۔ عمر نبی نے 42 رنز بنائے۔ علی جانہ کی طرف سے پرویز رسول اور شیوا سنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ دن کے دوسرے میچ میں سلطان واریئرز بارہمولہ نے بٹ لائنز کپواڑہ کو 9 رنز سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔ سلطان واریئرز بارہمولہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امتیاز لیفٹی کے 65 رنز کی شاندار اننگز کی مدد سے 203 رنز کا مسابقتی ہدف دیا اوربٹ لائنز کپواڑہ کو9 رنزسے ہرایا۔ کپوارہ کیلئے ویشو کھتری نے صرف 47 گیندوں میں 105رنز کی شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی زندگی کی بہترین اننگز کھیلی۔ جہانگیر اکیلے سلطان واریئرز بارہمولہ کے لئے سٹینڈ آؤٹ پرفارمر تھے جنہوںنے 5وکٹیں حاصل کیں۔