Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

علیل ماں کی عیادت کے بعد داﺅد معرکے میں جان بحق

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 12, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 کولگام //جاں بحق حزب جنگجووں داوﺅد علائی عرف داوﺅد خان کی ماں اپنے بیٹے کی میت بھی نہیں دیکھ سکی کیونکہ وہ دماغی نس پھٹنے کی وجہ سے سرینگر کے صدر اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ داﺅوخان کی ماں کی دماغی نس دواﺅد کے مارے جانے سے 6گھنٹے قبل پھٹ گئی جبکہ اس کا بیٹا داوود رات کے دوران جھڑپ میں جاں بحق ہوگیا۔ 48سالہ عتیقہ بانو اسوقت اچانک بے ہوش ہوگئی جب اتوار کی شام اچانک داوود اپنی ماں سے ملنے آیا تھا۔عتیقہ کوجہاں ضلع اسپتال اننت ناگ میں دماغ کی نس پھٹنے کیلئے داخل کیا گیا تھا مگردوسری جانب کھڈونی میں جھڑپ کے دوران اس کے بیٹے کے مارنے کی خبر پھیل گئی تھی۔ بیٹے کی موت سے بے خبر داﺅود کے ماں کی حالت مزید خراب ہوگئی جب آورہ قیمو میںاسکے بیٹے کے آخری رسومات انجام دی جارہی تھی۔ عتیقہ کو فوراًسرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسکی حالت کافی نازک ہے۔ داﺅود کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ عتیقہ سال 2012سے ہی مختلف امراض میں مبتلا تھی جب داﺅود کو پہلی مرتبہ چار سال کیلئے گرفتار کیا گیا ۔ رشتہ داروں نے بتایا کہ 23سالہ داﺅد جب جنگجووں کے صفوں میں شامل ہوگیا تو اسکی حالت مزید خراب ہوگئی۔ وہ اپنے بیٹے کو دن رات یاد کرتی تھی جبکہ داﺅود نے خطرہ اٹھایا اور اپنی ماں کو دیکھنے اتوار کی شام 7بجے ملنے آیا تھا مگر اسکو معلوم نہیں تھا کہ وہ اسکی اپنی ماں کے ساتھ آخری ملاقات ہے۔ رشتہ داروں نے بتایا کہ داوود مارچ سے ابتک صرف دو یا تین مرتبہ گھر ماں سے ملنے آیا تھا۔ رشتہ داروں نے بتایا کہ جوں ہی اس نے اپنے بیٹے کو دیکھا تو وہ بے ہوش ہوگئی ،جس کے بعد اس کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ رشتہ داروں نے بتایا کہ ماں کی حالت سے پریشان داﺅود اسوقت چلاگیا جب رشتہ داروں نے اسے یقین دلایا کہ اسکے ماں کی حالت اب بہتر ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ داوود کے اہل خانہ کو رات کے وقت ہی داﺅود کے مارے جانے کی خبر سنا دی گئی۔ ایک ہمسایہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ” جوں ہی کھڈونی کے نجی سکول کے صحن میں داﺅود کے مارے جاننے کی خبر ملی تو اسکے رشتہ دار داﺅد کی لاش لانے رات کو ہی گئے جبکہ چند رشتہ دار داﺅود کی ماں کی تیمارداری کیلئے اسپتال میں ہی رکے رہے۔ داوﺅد کی دونوں بہنےں اسکی میت پر آنسوں بہا رہی تھیں۔ داﺅود کی دنوں بہنیں چلا رہی تھی ” ماں دیکھوں داﺅود تمہیں ملنے آیا ہے۔“ داﺅود کے والد سال 1998میں درخت سے گرنے کی وجہ سے فوت ہوگئے تھے۔ داوﺅد اپنے پیچھے دو بھائیوں ،ماں اور دو بہنوں کو چھوڑ گیا۔ داوود کے گھر والوں نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے داوﺅد کو عسکریت میں شامل ہونے سے قبل کافی تنگ کیا تھا۔ انہوں نے کہا ”8فروری 2012کو داﺅود کو فورسز اہلکاروں نے اپنے دو دوستوں یونس احمد لون آوورہ مشپورہ اور رمیز احمد ڈار ساکنہ رڈونی گھاٹ کو مقامی سرپنچ کی ہلاکت کے سلسلہ میں حراست میں لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں نوجوانوں کو امنو کلگام میں قائم ایس او جی کیمپ میں رکھا گیا تھا جہاں فورسز اہلکار لگاتار 48دن تک انکو اذیتیں دیتے رہے اور بعد میں چار سال تک سرینگر کے سینٹرل جیل میں رکھا گیا اور سال 2016کے آغاز میں رہا کیا گیا ۔ داﺅود کے اہلخانہ نے بتایا کہ فورسز ہمیشہ اسے تنگ کررہے تھے جب کہیں پر بھی کچھ ہوتا تھا تو فورسز اہلکار اسکو اٹھاتے تھے اور اذیتیں دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یونس اور رمیس نے رہائی کے فوراًبعد جنگجووں کے صفوں میں شمولیت اختیار کی جبکہ داوﺅد نے امسال مارچ میں جنگجووں کے ساتھ شمولیت اختیار کرلی۔ یونس امسال فروری میں کولگام کے فریصل علاقے میںمارا گیا جبکہ داﺅود سوموار کو مارا گیا۔تینوں دوستوں میں اب صرف رمیس ہی زندہ ہے۔ داوﺅد کے بھائی بشیر احمد نے بتایا کہ داﺅﺅد کو صورہ میدیکل انسٹیچوٹ میں کئی جراحیوں سے گزرنا پڑا کیونکہ ٹارچر سے داﺅود کو کافی نقصان پہنچا تھا جبکہ یونس بھی جسمانی طور پر ٹھیک نہیں تھا جسکی وجہ سے وہ دوران علاج ہی جھڑپ میں مارا گیا ۔ بشیر احمد نے کہا کہ تینوں دوستوں کو سرپنچ کے قتل میں فرضی طور پر پھنسایا گیا ۔ بشیر احمد نے بتایا کہ داوﺅد پڑھائی میں کافی ذہین تھا مگر وہ 12ویں کے بعد پڑھائی جاری نہیں رکھ سکا کیونکہ وہ جیل میں تھا اور بعد میں جنگجووں کے صفوں میں شامل ہوگیا ۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?