عظمت آبادمیں یوم پنچایتی راج ایکٹ منایا گیا

 تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کے عظمت آباد گاؤں میں ایک قومی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پنچایتی راج محکموں کے افسران اور ضلع و بلاک ، پنچایت سطح کے دیگر اراکین نے لاک ڈاؤن معیار اور سوشل ڈسٹینسنگ کی تعمیل کرتے ہوئے شرکت کی جن میں سابقہ وزیر و وائس چیئر مین شبیر احمد خان ، ڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر ، مقامی سرپنچ طالب حسین ، الحاج بشیر احمد شال ، سماجی کارکن الحاج محمد شفیع کملاک ، حاجی محمد بشیر چوہدری، محمدصدیق خان اور عمران خان کے علاوہ بڑی تعداد میں پنچایتی نمائندگان نے شمولیت اختیار کی۔ پنچایت کے کئی سرکردہ ممبران نے آج کے دن کے مناسبت سے سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کو اہم جانکاری دی۔غور طلب ہے کہ  پنچایتی راج ایکٹ (1992) کے ذریعہ زمینی سطح پر اقتدار کو ڈی سینٹر لائز کیا گیا تھا یہ ایکٹ ہر سال 24 اپریل کو یوم قومی پنچایتی راج( این پی آر ڈی ) کے طور پر منایا جاتا ہے کیونکہ اسی تاریخ کو 73 ویں آئینی ترمیم نافذ ہوئی تھی۔ یہ موقع پورے ملک کے پنچایتی نمائندگان کے ساتھ بات چیت کا موقع فراہم کرتا ہے اس کا مقصد زمینی سطح پر لوگوں کو بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ اپنے فیصلے خود کریں اور اپنی ترقی کے بارے میں خود سوچیں۔ یاد رہے کہ کووڈ-19 کے قہر کے باعث پیدا شدہ حالات کے پیش نظر ملک کے کئی حصوں میں آج 24 اپریل 2021 کو قومی یوم پنچایتی راج ایکٹ کو ڈیجیٹل طور پر منایا جا رہا ہے۔