عرفی مصطفی ٰشونٹھو کی والدہ کا دبئی انتقال

سرینگر//سابق چیف انجینئر مرحوم غلام مصطفیٰ شونٹھو کی اہلیہ کا دبئی میں اتوار کو انتقال ہوا۔مرحومہ معروف ہیٹنگ اینڈ وینٹی لیشن کنسلٹنٹ عرفی مصطفیٰ شونٹھو اورجموں کشمیر پبلک کنسٹریکشن کارپوریشن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹروقار مصطفیٰ کی والدہ تھیں۔مرحومہ کے انتقال پر سماجی،تجارتی اور مذہبی انجمنوں نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انکے حق میں دعائیہ مغفرت کی ہے۔اہلیہ خانہ کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا عمل مسجد انجم قمرواری کے متصل مزار انجم میں آج یکم فروری کو دن کے3بجے انجام دیا جائے گا۔