نئی دلی // بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے گھر بیٹے سلیمان خان کی پیدائش ہوئی ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر اس نئے اضافے کی اطلاع مداحوں کو دی۔عرفان پٹھان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ صفا اور میں اپنے بیٹے سلیمان خان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ سابق کرکٹر نے بتایا کہ ان کی اہلیہ اور بیٹا مکمل صحت مند ہیں۔ اس سے قبل عرفان پٹھان کا ایک بیٹا عمران خان پٹھان ہے جس کی پیدائش دسمبر 2016 میں ہوئی تھی۔