سرینگر// نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ خلیفہ اول سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کے عرس مبارک پر درگاہ حضرت بل میں بجلی، پانی، صحت و صفائی اور عقیدتمندوں کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات دستیاب رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آثار شریف شہری کلاش پورہ، جناب صاحب صورہ، لال بازار، پنجورہ شوپیاں، اہم شریف بانڈی پورہ، کعبہ مرگ، سیر ہمدان، ڈانگر پورہ میں بھی تقریبات کا انعقاد ہورہا ہے اسلئے وہاں بھی زائرین کیلئے انتظامات کئے جائیں۔عرس 5فروری بروز جمعتہ المبارک کو منایا جارہا ہے۔