سرینگر//محسن کشمیر وبانی اسلام حضرت میر سید علی ہمدانیؒ کا عرس ختلان کی۶۴۹ ویں تقریب منگل یعنی ۶؍ ماہ جمادی الثانی مطابق 12فروری پوری وسط ایشیا ، برصغیر اور ریاست کے تینوں خطوں میں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہی ہے۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب تاریخی خانقاہ معلی سرینگر میں منعقد ہوگی۔ جہاں وادی کے اطراف واکناف سے بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کررہے ہیں۔ نمازِ ظہر سے قبل مولانا ریاض احمد ہمدانی حسب قدیم وعظ و تبلیغ اور عرس ختلان کی فضیلت بیان کریںگے۔نماز ظہر بعد ختمات المعظمات، درود ازکار اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔ یاد رہے عرس ختلان کی تقریب اُس سلسلے میں منائی جاتی ہے، جب بانی اسلام حضرت میر سید علی ہمدانیؒ کی جسد خاکی (تابوت شریف) کشمیر سے کولاب تاجسکتان6ماہ کے مسلسل سفر کے بعد پہنچی۔