سری نگر///بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان نے کلسٹر یونیورسٹی سری نگر کے وائس چانسلر پروفیسر قیوم حسین سے یہاں ملاقات کی ۔وائس چانسلر کے دفتر میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہوا ۔ عامر خان نے کلسٹر یونیورسٹی سری نگر میں کچھ نوکری پر مبنی کورسوں شروع کرنے کی تجویز دی جن کی فلم اِنڈسٹری میں بہتر زیادہ گنجائش ہے۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ فلمی اَداکار اَپنی فلم ” لال سنگھ چڈھا “ کی شوٹنگ کے سلسلے میں سری نگر میں ہیں۔عامر خان نے مختلف پیشہ ورانہ اور سِکل کورسوںکا ذکر کیا ہے جو وادی کشمیر کے طلاب کو مواقع فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی میں شروع کئے جاسکتے ہیں۔ اِن میں ساﺅنڈ انجینئرنگ ، ساﺅنڈ ڈیزائن ، پروڈکشن ڈیزائن ، ملبوسات ، فلم میک اَپ ، فوٹو گرافی کے ڈائریکٹر ، سپیشل ایفیکٹ میک اَپ ، ایڈ یٹنگ اور سٹوری رائٹنگ شامل ہیں۔اُنہوں نے طلاب کو اِنٹرن شپ فراہم کرنے کے حوالے سے کچھ کورسوں میں تعاون کرنے پر اِتفاق کیا۔وائس چانسلر نے بالی ووڈ اَداکار کے مشوروں کے لئے شکریہ ادا کیا اور کلسٹر یونیورسٹی میں اِس طرح کے پیشہ ورانہ کورس شروع کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔اِس موقعہ پر یونیورسٹی کے اِنچارج رجسٹرار پروفیسر خورشید احمد میر اور ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر عبدالحی بھی موجود تھے۔
عامر خان پروفیسر قیوم سے ملاقی
