ممبئی، 12اکتوبر(یو این آئی)عامر خان جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم سیکرٹ سپر اسٹار کی تشہیر کے سلسلے میں فلم کی مرکزی کردار زائرہ وسیم کے ساتھ13 اکتوبر2017 کو حیدرآباد میں ہونے والے ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی 20 میچ دیکھیں گے ۔سبھی جانتے ہیں کہ عامر خان کرکٹ کے ولدادہ ہیں اور انہیں کرکٹ دیکھنا بہت پسند ہے . اپنی روزمرّہ کی مصروفیت کے باوجود انکی یہ کوشش رہتی ہے کہ وہ سارے میچ دیکھیں.حال ہی میں کرکٹر وراٹ کوہلی کے ساتھ دیوالی اسپیشل ٹی وی شو کی شوٹنگ کے دوران عامر کو انڈین کرکٹ ٹیم کی جرسی دی گئی. اداکار جو کہ حال کے مقابلوں میں انڈین ٹیم کی فتح پر فخر محسوس کرتے ہیں نیلی جرسی کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں. مسٹرخان 13 اکتوبر2017 کو حیدرآباد میں کھیلے جانے والے انڈیا۔آسٹریلیا ٹی20 میچ دیکھنے کے لئے بیقرار ہیں.کرکٹ کے معاملے میں عامر تھوڑے توہم پرست ہیں۔ ان کا یہ یقین ہے کہ نیلی ٹی شرٹ ان کے لئے کئی مرتبہ خوش قسمتی کا باعث رہی ہے . حال کے کچھ برسوں میں جب بھی انہوں نے میچ کے دوران نیلی ٹی شرٹ پہنی ہے 'نتیجہ ٹیم انڈیا کے حق میں رہا ہے . کیا وہ اس بار بھی وہی ٹی شرٹ زیب تن کرینگے ؟زائرہ وسیم، جو کہ عامر خان پروڈکشنس کی فلم 'سیکرٹ سپر اسٹار' میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں، ووہ بھی عامر کے ساتھ ہونگی.عامر جو کہ سیکرٹ سپر اسٹار میں ایک فقرہ باز مو سیقار کا کردار نبھا رہے ہیں، راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اپنی فلم کی تشہیر کرینگے جس کا بے صبری سے انتظار ہو رہا ہے .فلم اس کم عمر لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جو گلوکارہ بننے کا خواب دیکھتی ہے اور اپنے خواب کی تکمیل کے لئے اپنی پہچان پوشیدہ رکھتی ہے . فلم کے ٹریلر اور نغموں کو ناظرین نے خوب پسند کیا ہے .سیکرٹ سپر اسٹار کے فلم ساز ہیں عامر خان ، کرن راؤ، اور بینر ہے عامر خان پروڈکشنس، زی سٹوڈیوز اور آکاش چاولہ. اس فلم کے رائٹر ڈائریکٹر ہیں ادویت چندن۔یہ فلم 19اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہییواین آئی