سرینگر//عالمی یوم دندان کے سلسلے میں ڈینٹل کالج سرینگر میں ایک ہفتہ تک جاری رہنے والا جانکاری پروگرام اختتام پذیر ہوگیا ۔ اختتامی پروگرام میں ڈینٹل کالج سرینگر کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض فاروق بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے پروگرام کا انعقاد ڈینٹل کالج سرینگر کے شعبہ کیمونٹی ڈینٹسٹری اور کلینیکل سوسائٹی نے 18مارچ2022سے 25مارچ تک جاری رہا۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والے جانکاری پروگرام شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیر کے دور دراز علاقوں میں جانکاری دینے کے علاوہ لوگوں کیلئے مفت طبی کیمپوں کا انعقاد بھی کیا گیا ۔اس دوران ڈینٹل کالج کے آڈیٹوریم میں بی ڈی ایس اور ایم ڈی ایس طلاب اور فیکلٹی ممبران کے لئے بھی مختلف پروگرام منعقد ہوئے ۔ ڈاکٹر ریاض فاروق نے تمام پروگراموں کی نگرانی کی جبکہ پروفیسر شبیر احمد شاہ اور ایچ او ڈی ڈینٹل میٹریل اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے دانتوں کے صحت کے بارے میں دوردرشن،ریڈیواوردیگرذرائع ابلاغ کوجانکاری فراہم کی۔پروگرام میں پروفیسر سہیل مجید جان ایچ او ڈی Periodontics اور ڈاکٹر سائمہ اور دیگر ماہرین نے لوگوں کو جانکاری فراہم کی۔