جموں//جموں یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات سائنسز نے انڈین نیشنل ٹرسٹ فارآرٹس اینڈ کلچرل ہیری ٹیج ( جموں وکشمیرچیپٹر) کے اشتراک سے عالمی یومِ ماحولیات 2018 کے سلسلے میںایک تقریب ’’نیچرل ہیری ٹیج اینڈپلاسٹک پولیوشن ‘‘کے عنوان سے منعقدکی۔ اس موقعہ پرجموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرآرڈی شرمامہمان خصوصی تھے جبکہ ڈین لائف سائنسز پروفیسرگیتاسنبھلی مہمان ذی وقارتھے۔ پروفیسرشرمانے اس طرح کے مواقعوں کے انعقادکے لئے منتظمین کی کوششوں کوسراہا۔انہوں نے کہاکہ جموں یونیورسٹی نے کیمپس کے اندرپلاسٹک کی چیزوں پرپابندی لگائی ہے ۔پروفیسرانل کے رینہ نے یوم ماحولیات 2018 کے انعقاد کے اغرا ض ومقاصدبیان کئے اوراس سلسلے میں حاصل کئے گئے نشانہ جات پرروشنی ڈالی۔قبل ازیں پروفیسرراج کمارہیڈڈیپارٹمنٹ آ ف انوائرنمنٹل سائنسزنے مہمانوں کااستقبال کیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹرسی ایم سیٹھ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔اس دوران تقریب میں پروفیسرایس پی۔ایس دتہ ،ایس ایم ساہنی (کنوینر ،آئی این ٹی اے سی ایچ ) کلدیپ واہی،کوکنوینر آئی این ٹی اے سی ایچ ،ڈاکٹرسنجے شرما، ڈاکٹرپیوش مالیا، ڈاکٹرمیناکشی کھجوریہ، ستونت سنگھ رسم ،راجیش شرما، ویناکشی کول (جی ایم،جے کے ٹی ڈی سی )ونودملہوترہ اوراشوک ٹاڈیہ کے علاوہ طلباء واسکالرز موجودتھے۔