جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بیداری ریلی کاانعقاد
جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تریکوٹہ نگرمیں یوم ماحولیات منائی گئیں ۔ ماحولیات کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے متعدد پروگراموں کاآغاز کیاگیا ۔ نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ نے اس موقعہ پرنکالی گئی ریلی کوہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیاجوکہ منی مارکیٹ ترکوٹہ نگرسے ہوتی ہوئی جے ڈی اے پارک ترکوٹہ نگر میں اختتام پذیرہوگئی۔اس موقعہ پرنائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ بہترمستقبل اورماحولیات کے تحفظ کے لئے سول سوسائٹی کاتعاون لازمی ہے۔ریلی کے ہمراہ جموں وکشمیرقانون سازکونسل کے سپیکرکویندرگپتا ، ایم ایل سی وکرم رندھاوا ، کمشنرجے ایم سی ایم راجو،وائس چیئرمین جے ڈی اے راجیش شاون ، جوائنٹ کمشنرآرایس جموال ودیگرافسران بھی تھے۔ اس موقعہ پرجے ڈی اے پارک ترکوٹہ نگر میں پودوں کی شجرکاری بھی کی گئی ۔ مقررین نے عوام کوماحولیات کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی سکیموں کوکامیاب بنانے کے لئے بھرپورتعاون دینے کی اپیل کی۔