عالمی یوم صحت

 بسوہلی // بسوہلی گورنمنٹ ڈگری کالج میں این ایس ایس کے طلبہ نے کالج میں اور بسوہلی کے پلائی علاقے میں صاف ستھرائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔اس پروگرام میں ڈگری کالج کے 60 این ایس ایس طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اس موقع پر کالج کے پرنسپل رنجیت سنگھ جموال نے صاف ستھرائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک اچھا اور صاف ستھرا ماحول بنانے کیلئے مل کر آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے صاف صفائی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صاف ہوا صاف پانی اور صاف زمین انسانی تہذیب کی بنیادی ضرورت ہے انسانی تہذیب و تمدن میں ابتداء سے ہی جسمانی اور روحانی صفائی اور پاکیزگی و طہارت پر زور رہا ہے۔ دنیا کے تمام مذاہب اور قدیم ترین تہذیبیں خصوصیت سے صفائی پر زور دیتی رہی ہیں۔ صفائی انفرادی اور اجتماعی دونوں پہلوؤں پر احاطہ کرتی ہے اور دونوں کی اپنی اپنی جگہ اہمیت ہے جسے انکار ممکن نہیں ، منظر قدرت میں فطری طور پر موجود ہے، صفائی کا حسن و جمال سے چولی دامن کا ساتھ ہے حقیقت یہ ہے کہ جو پاک صاف ہے وہی حسین و جمیل بھی ہے ہندوستان تہذیب و تمدن میں بھی چیزوں کے خالص ہونے اور پاک صاف ہونے کو خاصی اہمیت رہی ہے۔ این ایس ایس کے طلبہ نے اپنے  پروگرام آفیسر راکیش چاڑک کے ہمراہ بسوہلی کے پلائی گاؤں میں گھروں میں جا کر لوگوں کو صاف صفائی کے بارے میں بتایا ۔ اس دوران کالج کے دیگر پروفیسر وںکے علاوہ کالج ڈائریکٹر اور نوڈل آفیسر بھی موجود تھے ۔ بعد میں ان طلبہ کو این ایس ایس کے سرٹیفکیٹ بھی بانٹے گئے۔