سرینگر //عالمی یوم صحت کے سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے وادی کے مختلف علاقوں میںطبی کیمپوں کا انعقاد کیا گیا جن میں تمام مریضوں کو معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئی۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے سال 2018کے عالمی یوم صحت کا موضوع ’’Universal Health Coverage:Everyone, Everywhere‘‘ مقرر کیا تھا۔ عالمی یوم صحت کے سلسلے میں محکمہ صحت نے مفت طبی کیمپوں کے انعقاد کے اعلاوہ لوگوں میں جانکاری بڑھانے کیلئے جانکاری کیمپوں کا انعقاد کیا گیا جن میں لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر اور زیابطیس کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔ کیمپوں میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی ۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے بتایا ’’ وادی کے تمام اضلاع میں عالمی یوم صحت کے سلسلے میں سنیچر کو 62طبی کیمپوں کا انعقاد کیا جن میں لوگوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور انکے بارے میں جانکاری حاصل کرنا لوگوں کا حق ہے۔ انہوں نے زمینی سطح پر کام کرنے والے عملے اور مختلف اقسام کے کیمپ منعقد کرنے پر منتظمین کی سراہنا کی ہے۔ عالمی یوم صحت کی مناسبت سے ضلع بڈگام کے کئی پرائمری ہیلتھ سینٹروں میںملٹی سپیشلٹی کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔اس طرح کے ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ا س طرح کے ایک کیمپ کا اہتمام بلاک سویہ بُگ میں پی ایچ سی وڈون میںکیا گیا۔چیف میڈیکل آفیسر بڈگام ڈاکٹر جی ایم ڈار نے بی ایم او سویہ بُگ ڈاکٹر محمودہ کی موجودگی میں کیمپ کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے سی ایم او نے کہا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کی ہدایت کے تحت کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ملٹی سپیشلٹی ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کے لئے 12ڈاکٹر کیمپ میں تعینات رہیں گے۔کیمپ میں بھاری تعداد میں مریضوں اورلوگوں نے آکر اپنی طبی جانچ کرائی اور صحت کے مسائل کے بارے میں ڈاکٹروں کے ساتھ صلاح ومشورہ کیا۔کپوارہ سے نمائندہ اشرف چراغ نے اطلاع دی ہے کہ عالمی یوم صحت منانے کا مقصد بیماریو ں سے بچائو کا شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ شہریو ں کو صحت مندانہ سر گرمیوں ،متوازن غذا اور ورزش کی اہمیت سے آ گاہ کر نا ہے ،معاشرے میں صحت کی آ گاہی کو اجاگر کرنے کی مسلسل کوششوں کو بر قرار رکھتے ہیں ۔ہفتہ کو سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ میں بھی عالمی یوم صحت منایا گیا جس میں لوگو ں کی کثیر تعداد جن میں طبی اور نیم طبی عملہ کے ساتھ ساتھ آشاورکروں نے حصہ لیا ۔اس موقع پر بلاک میڈیکل آ فیسر کرالہ پورہ ڈاکٹر محمد شفیع میر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتا یا کہ صحت مند طرز زندگی کے لئے با قاعدہ ورزش کی اہمیت سے آ گاہ کیا گیا ۔انہو ں نے بتایا کی مختلف بیماریو ں جسے بلڈ پریشر ،ذیا بیطس اور دیگر بیماریو ں کی روک تھام پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ڈاکٹر شفیع نے طبی عملہ پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں صحت کے حوالے سے لوگو ں کو آ گاہی دینے میں اپنا اہم رول ادا کریں جبکہ صحت بخش غذا کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول ،چہل قدمی اور سماجی میل جول ،ذہنی و جسمانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہیں ۔اس دوران سب ضلع اسپتال کپوارہ ،ضلع اسپتال ہندوارہ ،سب ضلع اسپتال سوگام میں بھی یوم عالمی صحت کو منایا گیا اور اس موقع پر مریضوں کو بہتر طبی سہولیات میسر رکھنے کی طرف توجہ دی گئی ۔