جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے پولیس آڈیٹوریم گلشن گرائونڈ جموں میں عالمی یوم رضاکاراں کی تقریبات میں شرکت کی۔یہ دِن یوٹی جموں وکشمیر سمیت پورے ملک میں منایا جارہا ہے جس کو "Together We Can Through Volunteering" موضوع کے تحت منایا جارہا ہے۔اپنے خطبے میں لیفٹیننٹ گورنر نے ریڈکراس سوسائٹی جموں وکشمیر کے چپٹر کو عالمی یوم رضاکاراںکے موقعہ پر مبارک باد پیش کیا۔ رضاکاروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ دِن ان رضاکاروں کے تئیں اظہار تشکر کا موقعہ ہے جو سب کی بہتری اہمیت میں یقین رکھتے ہیں اور معاشرے کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ تقریبات منانے کے کا مقصدرضاکاروں کی صلاحیتوں میں بہتری لانا ہے تاکہ وہ معاشرے کے تئیں بطور مدد گار، استاد اور تربیت کار کے تحت اپنی خدمات انجام دے سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام طبقوں کی خیرو عافیت یقینی بنانا ایک کلیدی طریقوں میں سے ہے جس میں ہم بہتر اور نگہداشت معاشرے تشکیل دے سکتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بغیر توقع کے دوسروں کی فلاح و بہبود کے لئے بے لوث خدمات ، اخوت اور سربلندی کی خوبیاں انسانیت کی کنجی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ریڈ کراس سوسائٹی 1947ء سے یہاں کام کر رہی ہے اور یونین ٹریٹری کے تمام بیس اضلاع میں ان کی ایک مضبوط ٹیم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی نہ صرف مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مدد کرتی ہے بلکہ لوگوں کو ہنگامی حالات جیسے آفات سماوی سے نمٹنے سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے لئے پیش پیش رہتی ہے جو کہ قابل تعریف ہے ۔انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے سوسائٹی کوہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ کراس سوسائٹی کے سات رہنما اصول ہیں اور اسی رہنمائی اصولوں نے ریڈ کراس کے رضاکاروں کووِڈ۔19 وبائی امراض کے دوران جموں و کشمیر کے کم از کم 30,000کنبوں تک خوراک ، ادویات اور کپڑے پہنچا دئیے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ، ’’ انسانیت ‘‘ کا اصول 126 سال قبل ، سوامی وویکانند کے اعلان سے اچھی طرح سے مطابقت رکھتا ہے ، جب انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برابری سب کے لئے بہترین اصول ہے ۔ اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے یوٹی کے رضاکاروں کو ان کی بے لوث خدمت کے لئے مبارک باد پیش کی۔تقریبات کے ددران لکی بیک ڈرا جو دہائیوں پرانی روایت ہے بھی منعقد کیا گیا اور معزز شخصیات نے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقعہ پر موجود دیگر افراد میںصوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما، اعزازی جنرل سیکرٹری ، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی (آئی آر سی ایس) جے اینڈ کے کفایت حسین رضوی، اعزازی سیکرٹری آئی آر سی ایس جموں ونود ملہوترا، سینئر افسران، ریڈ کراس کے متعدد رضا کار اور آئی آر سی ایس کے افسران بھی موجود تھے۔