راجوری//ضلع راجوری کے تمام تین کالجوں میںعالمی یوم خواتین منانے کی مناسبت سے تقریبات کااہتمام کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق طارق کالج آف ایجوکیشن راجوری میں یوم خواتین سے متعلق منعقدہ تقریب میں گولڈمیڈلسٹ اور بلیک بیلٹ مارشل آرٹس یاسمین کوثرمہمان خصوصی تھیںجبکہ ایس ایچ او وومن پولیس سٹیشن سشماکماری،میونسپل کونسلر رابیہ قریشی اورانسٹی چیوٹ کے چیئرمین سجادطارق مہمانان ذی وقارتھے۔اسی طورح یوتھ آرگنائزیشن اور وشواآنندسرسوتی ڈگری کالج فاروومن نے خواتین کی اہمیت کے موضوع پرورکشاپ کااہتمام کیا۔اس موقعہ پر ماسٹرٹرینرسٹیٹ لیگل سروسزاتھارٹی ایڈوکیٹ جیوتی شرما ریسورس پرسن تھیں۔انہوں نے سماج میں بچیوں کے ساتھ ناانصافی کواُجاگرکیااوران کے ساتھ روارکھے جانے والے منفی سلوک کے خاتمہ کی وکالت کی۔اس موقعہ پر صدرمیونسپل کمیٹی راجوری عارف جٹ مہمان خصوصی تھے۔عارف جٹ نے کہاکہ ہرشخص کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خواتین کواس کامقام دے۔اس موقعہ پر سماجی کارکن وکرانت شرما ، سماجی کارکن راجیش دتہ ،لیگل اینڈ پروبیشنری آفیسر آئی سی پی ایس شیوانی کانت ،ڈسٹرکٹ کنوینر آئی سی ای ایل اے کنوبڑیال، شیوانگی بھسین اورسمکشاشرما نے بھی خیالات کااظہارکیا۔اس موقعہ پر چائلڈ پروٹیکشن افسرآئی سی پی ایس روبینہ ،ایڈمنسٹریٹر اوایس سی فاروومن ایڈوکیٹ نیتو،کونسلر سدرشن شرما،سرپنچ کرن سریال، حقیقت سنگھ،پرنسپل ایس وی ایس ڈگری کالج ڈاکٹرشمشاد،اکیڈمیشن سوراج سنگھ ایشر،ڈائریکٹر دکش ڈانس اکیڈمی آرتی ڈوگرہ اورجنرل سیکریٹری این پی وائی او سونم شرمابھی موجودتھے۔گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں بھی عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں مقررین نے سماج میں خواتین کے کردارکواُجاگرکیاگیا۔