سرینگر//عالمی یوم ارض کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خانیار میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مقررین نے زمین اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے عالمی سطح پر انفرادی اور اجتماعی کوششوں پر زوردیا۔اس موقعہ پر معروف شاعر اورسماجی کارکن ظریف احمد ظریف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔تقریب میں انسٹچیوٹ کے پرنسپل منظور احمد باباکے علاوہ کلسٹر ہیڈس اورمختلف سکولوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مقررین نے یوم ارض منانے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ موجودہ جدید دور میں ارض کے تحفظ کے علاوہ ،حیوانات اور نباتات،خصوصاً نایاب ہورہے جانوروں کی بقأ کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے بھی لوگوں کو فکروخیال کی تمیز وتفریق سے بالاتر ہوکر اقدامات کرنے چاہیں۔اس موقعہ پر مقررین نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری انسٹچیوٹ خانیار میںد ستیاب سہولیات میں مزید بہتری لانے کی ضرورت پر زوردیا۔