سرینگر // لیفٹیننٹ گورنر گیریش چندر مرمو نے مقامی زرعی پیداوار اور اس سے منسلک شعبہ کی برینڈنگ پر زور دیتے ہوئے اس کی منفرد شناخت کو عالمی بازار تک پہنچانے کی ضرورت اُجاگر کی ہے ۔یہ بات انہوں نے راج بھون میں کسان پھگواڑہ ،جو 7جولائی سے 21جولائی تک جموں وکشمیر میں ہو رہا ہے ، کی افتتاحی تقریب کے دوران کہی ۔لیفٹیننٹ گورنر گیریش چندر مرمو نے جدید تکنالجی کے ذریعہ زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ زرعی اراضی میں کمی کی وجہ سے زرعی پیداروار میں اضافہ کلیدی ہے ۔انہوں نے کسان کریڈٹ کارڈوں کو سو فی صدی زمیندواروں اور کاشکاروں کو تحفیس کرنے پر زور دیا۔انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ کاشتکاری سے وابستہ کسانوں کو بہتر تال میل کیلئے موبائل پر مبنی ایپلی کیشنز اور سافٹ ویرس وغیرہ تیار کریں ۔اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیررجیو رائے بٹناگر نے ویڈو کانفرنس کے ذرائع حصہ لیا، جبکہ چیف سکریٹری بی وی آر ر سبراہمنیم ، گورنر کے پرنسپل سکریٹری بپل پاٹھک،محکمہ باغبانی ،ذراعت ، پھیڑ پالن محکمہ کے پرنسپل سکریٹری نوین کمار چودھری ، جموں وکشمیر بنک چیئرمین آر کے چبیر ، محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ بھی موجود تھے ،جبکہ اودھمپور ، ریاسی ، ڈوڈہ ، کپوارہ اور بانڈی پورہ کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی (ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے) شمولت اختیار کی ۔چیف سکریٹری ، بی وی آر سبرہامنیم نے مشاہدہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کی جی ڈی پی میں زراعت اور اس سے وابستہ شعبے کا تقریبا 30 فیصد حصہ شامل ہے ۔ اور کشمیر کی 2 تہائی آبادی زراعت پر منحصر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم کسان نیدھی اسکیم کے تحت تقریبا 9.8 لاکھ افراد مستفید ہوئے ہیں ۔محکمہ زراعت اور باغبانی کے پرنسپل سکریٹری ، نون کمار چودھری نے حکومت کے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں 9 لاکھ فعال کسان کریڈٹ کارڈ ہولڈر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں سیب کے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ قیمت مہیا کرنے ، کشمیر کے زعفران کو + GI ٹیگ فراہم کرنے ، قومی الیکٹرانک مارکیٹنگ پلیٹ فارم (eNAM) کے قیام کیلئے کے علاوہ جموں وکشمیر میں سیبوں کے لئے ایم آئی ایس شامل ہیں ۔چیئرمین جے اینڈ کے بینک ، آر کے چبہر نے وزیر اعظم کسان ، کے سی سی وغیرہ کے تحت کوریج کے علاوہ قرضے کے تحت ادائیگیوں اور کوویڈ 19 کے دوران بینک کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے بریفنگ میں کہا کہ کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت ،جموں وکشمیر بنک کسانوں کو 4فیصد سود پر سہولیات مہیا کر رہا ہے ۔اس دوران 6اضلاع جس میں اودھمپور ، ریاسی ، ڈوڈہ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ اور کپوارہ کے ضلع ترقیاتی کمشنروں نے کسان پھگواڑہ کی افتتاحی تقریب کے دوران مستحقین کو کسان کریڈٹ کارڈز کے تحت لون چیک تقسیم کئے ۔دریں اثنا ، کشمیر میں باغبانی سے متعلق ایک کتاب کا افتتاح بھی لیفٹیننٹ گورنر نے کیا۔محکمہ باغبانی کی سراہنا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب لوگوں تک کتاب کو پہنچانے کیلئے اس کا ترجمعہ مقامی زبانوں میں بھی کیا جائے ۔