جے پور//وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ گذشتہ پانچ برس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں عالمی تناظر میں ہندوستان کا قد بڑھا ہے اور ملک میں عدیم المثال ترقی ہوئی ہے۔محترمہ سوراج نے آج یہاں مختلف علاقوں میں برسرِکار خواتین کے ’وجے سنکلپ سنواد‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1969 میں ارگنائیزیشن آف اسلامک کنٹریز (او آئی سی) کے کانفرنس میں ہندوستان کو پوچھا نہیں جاتا تھا لیکن جب سے مودی حکومت ہندوستان میں ہے تب سے او آئی سی کے کانفرنس میں ہندوستان اسٹیج پر اعزاز سے نوازا جاتا ہے اور پاکستان کی کرسی خالی رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنہ 2008 میں 26،11 ممبئی حملے میں 166 افراد مارے گئے تھے۔ اس وقت کی مرکزی حکومت پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرسکتی تھی لیکن قوت ارادی کے نہ ہونے کی وجہ سے یہ نہیں ہو پایا۔ ہماری حکومت نے اری اور پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کو منھ توڑ جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دیے جانے کا مطالبہ سنہ 2009 سے چل رہا تھا لیکن مودی کی کامیاب سفارتکاری کی بدولت اب مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا۔