کلکتہ//یواین آئی//عالمی بینک نے مغربی بنگال میں مربوط سماجی تحفظ کے پروگرام کے لیے 12.5ملین ڈالر (تقریباً 10,00کروڑ روپے ) فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔عالمی بینک نے ریاستی حکومت کو خط لکھ کر اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے ۔ماہرین کا خیال ہے کہ ریاستی حکومت کے ترقیاتی پروگراموں جیسے کنیا شری، سواتھی ساتھی اسکیم کی وجہ سے ریاست کی جو بین الاقوامی شناخت ہوئی یہ اس کا نتیجہ ہے ۔2011میں اقتدار آنے کے بعد ترنمول کانگریس کی حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کئی اسکیموں کی شروعات کی ہے ۔جس میں بیوہ الاؤنس، بڑھاپے کا الاؤنس، کنیا شری، روپاشری، سواتھیہ ساتھی کارڈاورلکشمی بھنڈر جیسی اسکیمیں شامل ہیں ۔ان اسکیموں کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور لڑکیوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے علاوہ کم عمری میں شادی کی روایات ختم کرنا ہے ۔2021میں تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سماجی شعبے میں مختص رقم بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ غیر ضروری اخراجات کو بچا کر ممتا بنرجی نے لکشمی بھنڈار اسکیم کی شروعات کی تھی۔اسی وقت عالمی بینک میں ممتا حکومت نے قرض کے لئے درخواست دی تھی۔عالمی بینک نے ممتا بنرجی کے خواتین کو بااختیار بنانے والی اسکیموں کی تعریف کی تھی ۔اس وقت ہی عالمی بینک نے کہا تھاکہ بنگال حکومت کو قرضہ فراہم کرنے کی درخواست پر غور کیا جارہا ہے ۔