سرینگر// محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست اور اسکا دفاعی نظام کشمیری معصومین کا بے دریغ خون بہانے میں مصروف ہیں جبکہ عالمی برادری بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی مفادات کی خاطر اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ پلوامہ میں کیا گیا قتل عام اپنی نوعیت کا پہلا اور واحد قتل عام نہیں ہے بلکہ بھارتی فوج اور فورسز نے اس سے قبل بھی ایسے کئی خونین واقعات رقم کررکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری معصومین کا خون بہاتے بہاتے بھارتی فوج اور فورسز اب انسانی خون کے عادی بن چکے ہیں ۔ ملک نے کہا کہ قاتل زیادہ دن تک بچانے والے کا لبادا اورح کر اپنے آپ کو چھپا نہیں سکتے اور آج ہم بھارتی آرمی اور اسکے آفیسران کو برملا بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کشمیریوں کے قاتل ہیں اور آئے ہم سبھی کو ایک ساتھ مار ڈال کر اپنی خونی لت اور عادت کو مطمئن کیجئے۔انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے کشمیر کے بزرگ، جوان، مائیں بہنیں اور بچے بھارتی گولیوں او ر پیلٹ کا نشانہ بن رہے ہیں اور بھارتی ریاست کشمیریوں کا خون ارزان بنانے میں مصروف ہے لیکن عالمی برادری اس پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری سے سوال کرنا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کے تئیں اسکا یہ دوہرا اور معاندانہ رویہ کیوں ہے؟ کیا ان کا ضمیر بھی اس مجرمانہ خاموشی پر ان کی ملالت نہیں کرتا۔
عالمی برادری خون ارزاں پر خاموش:ملک
