سرینگر//پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم وسکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کل یہاں ماڈل گورنمنٹ گرلزہائیر سکینڈری سکول نوا کدل میں ایک جامع محفوظ سکول پروگرام کا آغاز کیا۔ اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ پروگرام جموں وکشمیر میں سکولی بچوں اور اساتذہ کے تحفظ بنانے کے لئے ایک اہم قدم ثابت ہوگا ۔اُنہوں نے کہا کہ سماگراہ شکھشا کے تحت سکول میں حفاظت کے لئے مکمل ایس او پیز تیار کئے ہیں جن میں کووِڈ۔ 19 بیماری ،بچائو اور روکتھام محفوظ طور سکولوں کو دوبارہ کھولنے ، سکولوں میں حفاظت یقینی بنانے ، یونیسفک کے تکنیکی معاونت سے مِڈ ڈے میلز شروع کرنا شامل ہیں۔ڈاکٹر سامون نے کہا کہ کووِڈ۔19وَبا کے سبب مارچ 2020 ء کو سکول مجبوراً بند کرنے پڑے اور اب کووِڈ۔19 کے پیش نظر محفوظ سکولوں کے پروگرام پر نظرثانی کے لئے ایک موقعہ فراہم ہوا ہے۔ڈاکٹر سامون نے کہا کہ موجودہ وَبا کے دوران کمیونٹی سکولنگ کے لئے محکمہ تعلیم نے ایس او پیز جاری کئے تھے وہ اب ان ایس او پیز کا حصہ ہیں اور اس میں یونیسفک اور ڈبلیو ایچ او کی طرف سے تیار کئے گئے سکولوں کو دو بارہ کھولنے کے اِقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈاکٹر سامون نے کہا کہ ماڈل سکول میں اِختراعی پیڈل چلنے والے ہاتھ دھونے سٹیشن جو کہ یونیسفک کے ڈیزائن پر مبنی ہے کی بھی نمائش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جموں اینڈ کشمیر کے تمام اضلاع میں دو برسوں کے دوران تمام ماڈل سکولوں کا درجہ بڑھانے کی تجویز ہے۔اس موقعہ پر ای ایل ایف اے انٹرنیشنل نے کووِڈ۔19 کے پیش نظر محفوظ سکولوں کے لئے اقدامات کا بھی نمونہ پیش کیا ۔پروجیکٹ ڈائریکٹرسماگراہ شکھشا جے اینڈ کے جنہوں نے اس پروگرام کو جموں وکشمیرمیںمتعارف کیا، نے پروگرام میں آن لائن شرکت کی۔اُنہوں نے کہا کہ محفوظ سکول سماگراہ شکھشا جموںوکشمیر کے ایجنڈا میں ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ سکولوں یا سکولوں سے باہر تمام بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔اس لئے اگرچہ سکول بند ہے ہماری ترجیح بچوں کا تحفظ ہے اور ہم ان کی نفسیاتی صحت کیلئے ورچیول کلاسوں کے دوران اہم قومی سکیموں جیسے من درپن،پرگتیہ سے کوشش کر رہے ہیں۔سماگراہ شکھشا ، محکمہ تعلیم اور یونیسفک کے ماہرین کے مشاورت سے محفوظ سکولوں پر ترتیب شدہ پروگرام تیا ر کیا گیا ہے جس میں جموںوکشمیر میں محفوظ سکولوں پر مفصل ایس او پیز اور دو سالہ ایکشن پلان شامل ہے۔ اس پروگرام کے تحت جموںوکشمیر کے تمام اداروں کے سربراہان کو تربیت دی جائے گی ۔محفوظ سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے اقدامات حفاظتی آڈٹ کے انعقاد او ر محفوظ مواد آئی ای سی مواد جموںوکشمیر کے تمام سکولوں میں مشتہر کیا جائے گا۔ڈائریکٹر سکولی تعلیم کشمیر ، پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ تھے جبکہ سماگراہ شکھشا کے ڈائریکٹر نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔