حسین محتشم
پونچھ//خطہ پیر پنچال سے پہلی لڑکی بن کر 67 ویں نیشنل سکول گیمز کے لیے منتخب ہو کر تاریخ رقم کی۔ بتا دیں کہ راہول ڈراوڈ کرکٹ اکیڈمی کی ٹرینی عاصمہ چودھری نے بہار میں سکول گیمز فیڈریشن آف انڈیا کے زیر اہتمام باوقار 67 ویں نیشنل سکول گیمز کیلئے منتخب ہو کر تاریخ رقم کی ہے۔ یہ اہم سنگ میل پہلی بار ہے جب پونچھ/راجوری علاقے کی کسی لڑکی نے ان قومی کھیلوں میں جگہ حاصل کی ہے جس سے یہ اکیڈمی کے لیے ایک بہت بڑا فخر ہے۔ راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی جو کہ قومی سطح پر باصلاحیت کھلاڑی پیدا کرنے کے لیے جانی جاتی ہے، نے ایک بار پھر غیر معمولی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ عاصمہ چودھری کا انتخاب اکیڈمی کی مہارتوں کو نکھارنے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔ ڈویڑنل سطح پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے زیر اہتمام ٹرائلز میں 16 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔