پلوامہ/سید اعجاز/پلوامہ میں صحافیوں نے اپنے ساتھی صحافی عاصف سلطان کی گرفتاری کے خلاف ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا ۔احتجاجی صحافیوں نے ہاتھوں میں پلے کاڑ اٹھا رکھے تھے جن پر عاصف کی فوری رہائی کیلئے مطالبات درج تھے۔احتجاجی صحافیوں میں مختلف پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا سے وابستہ نمائندے شامل تھے۔