سرنکوٹ// محکمہ جل شکتی سرنکوٹ کے عارضی ملازمین کی ہڑتال مسلسل جاری ہے جبکہ عارضی ملازمین کی مانگوں کو مناسب قرار دیتے ہوئے کہاکہ ضلع ترقیاتی کونسل رکن سرنکوٹ اے شاہنواز چوہدری اور ضلع ترقیاتی کونسل سرنکوٹ بی کے ممبر سوہیل ملک بھی احتجاج میں شامل ہو گئے ہیں ۔انہوں نے عارضی ملازمین کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جائز مانگوں کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ عارضی ملازمین کی مشکلات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان کی جائز مانگوں کو جلدازجلد پورا کیا جائے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں ۔دونوں ضلع ترقیاتی کونسل ممبران نے عارضی ملازمین کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ وہ ان کی مانگیں پوری ہونے تک ان کیساتھ کھڑے رہیں گے ۔ملازمین نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جائز مانگوں کی جانب توجہ دی جائے تاکہ ان کی پریشانیاں کم ہو سکیں ۔
عارضی ملازمین کی ہڑتال مسلسل جاری
