ڈوڈہ //نیشنل کانفرنس نے ظفراللہ راتھر کو انچارج ضلع صدر ڈوڈہ نامزد کیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں سابق وزیر خالد نجیب سہروردی کو پارٹی کا صوبائی نائب صدر منتخب ہونے کے بعد ضلع صدر کی تقرری عمل میں لائی گئی۔اس سلسلہ میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے باقاعدہ طور پر ایک حکمنامہ جاری کیا جس میں ظفراللہ راتھر کو انچارج ضلع صدر نامزد کیا.۔ ادھر ضلع و بلاک کمیٹیوں نے پارٹی قیادت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ظفراللہ راتھر کو مبارکباد پیش کی ہے۔ظفراللہ راتھر کا تعلق قصبہ ڈوڈہ کے اکرم آباد سے ہے اور وہ میونسپل کمیٹی ڈوڈہ کے چیئرمین و ضلع سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔