لیک چارلس، ہیوسٹن//امریکہ میں گردابی طوفان ہاروی نے ٹکساس صوبہ میں زبردست تباہی مچانے کے بعد جنوب۔مشرقی لوویزیانا صوبہ میں دستک دے دی ہے ۔طوفان ہاروی کے سبب ٹکساس کے ہیوسٹن شہر میں گزشتہ کئی دنوں تک زبردست بارش ہوئی جس کے سبب ہزاروں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینی پڑی۔ امریکہ میں آئے اس بھیانک طوفان کے سبب اب تک کم از کم 35 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور تقریباً 32 ہزار لوگوں کو اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات میں پناہ لینے کیلئے مجبور ہونا پڑا ہے ۔سمندری طوفان سے نمٹنے والے امریکی مرکز کے مطابق طوفان ہاروی کل لوویزیانا کے لیک چارلس سے ٹکرایا۔ مرکز کے مطابق ہاروی اب دھیرے دھیرے کمزور پڑ رہا ہے ۔ٹکساس صوبہ کے حکام کے مطابق طوفان ہاروی کے سبب تقریباً 49 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور تقریباً ایک ہزار گھر پوری طرح سے تباہ ہوگئے ہیں۔ طوفان سے متاثر تقریباً 195000 لوگوں نے وفاقی مدد کی اپیل کی ہے ۔ ٹیکساس ریاست میں قہربرپا کرچکا طوفان ہاروے اب لوسیانہ پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ پانچ روز میں یہ طوفان امریکہ میں 22 افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ہاروے طوفان کے سبب سب سے زیادہ متاثر امریکہ کی ٹیکساس ریاست میں ایک جھیل میں ڈوبے 24 برس کے ایک بھارتی طالب علم کی موت ہوگئی ہے۔