سوپور// شمالی کشمیر کے سنگرامہ علاقے میں گزشتہ رات کے دوران متعدد دیہات میں طوفانی ہوائوں اور تیز بارشوں نے تباہی مچادی۔ مورن، ناری بل،سلطانپورہ،ہر شنار ،شیخپورہ، کریری،مونہگام، ہائگام، سیر جاگیر چنڈ اور بانڈی بالا میں رات بھر تیز ہواؤں اور بارشوں سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔طوفانی ہواؤں سے کئی مکانات کی چھتیں اْڑ گئیں اور لوگ کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہوگئے۔ طوفانی ہوائوں کے نتیجے میں میوہ باغات کوتباہ کر دیا۔اس دوران کانگریس پارٹی کے ضلع صدر بارہمولہ شعیب نبی لون نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ طوفانی ہواؤں سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیکرمتاثرین کی امداد کی جائے۔