مینڈھر //مینڈھر کے طوطا گلی تا نکہ جارہی رابطہ سڑک کو متعلقہ محکمہ کی جانب سے گاڑیوں کےلئے بحال کر دیا گیا ہے ۔جمعرات او ر جمعہ کی درمیابی شب علاقہ میں ہوئی شدید بار ش کی وجہ سے رابطہ سڑک پر درخت گر آنے کی وجہ سے سڑک ٹریفک کےلئے بند ہو گئی تھی لیکن متعلقہ محکمہ کی جانب سے بر وقت کی گئی کارروائی کے دوران اس کو کچھ ہی گھنٹوں کے اندر ہی بحال کر دیا گیا ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ رابطہ سڑک ایک وسیع علاقہ کا دیگر علاقوں کےلئے واحد راستہ ہے ۔