جموں//اندراگاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے ریجنل سنٹر جموں کی جانب سے رسرموقعہ طلباء کے مسائل کاازالہ کرنے کیلئے ’سٹوڈنٹس گریوینس ریڈریسل کیمپ ‘‘کاانعقاد کیاگیا۔اگنوکے ریجنل سنٹرجموں نے یہ کیمپ طلباء کی رہنمائی اورانہیں درپیش مسائل کاازالہ کرانے کے سلسلے میں ریجنل سنٹر معرفت ایس پی ایم آر کالج آف کامرس ،کنال روڈ جموں میں منعقدکیا۔۔کیمپ ہذامیں صبح 11 بجے تا1 بجے اور2 بجے سے 4 بجے شام طلباء کے ساتھ گفت وشنیدکی گئی اورانہیں درپیش مشکلات کاازالہ برسرموقعہ کیا گا۔اگنوریجنل سنٹرجموں کے تحت زیرتعلیم طلباء کی کثیرتعدادنے اس کیمپ میں حصہ لیا۔۔اس موقعہ پرافسران اورعملے کی ایک ٹیم ریجنل سنٹرجموں میں طلباء کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔قابل ذکرہے کہ ریجنل سنٹرصبح 9.30 بجے صبح سے 6 بجے شام کھلارہتاہے اوراس دوران 1.30 بجے سے 2 بجے کے دوران کھانے کاوقفہ ہوتاہے۔اس سنٹرکے تحت 300-400 طلباء روزانہ بنیادوں پرریجنل سنٹرمیں آتے ہیں ۔طلباء اپنے مسائل جوآن لائن ایڈمیشن، ری رجسٹریشن، امتحان، فیس کی واپسی، اسکالرشپ ،گریڈکارڈکی اپ گریڈیشن وغیرہ سے متعلق کیمپ کے دوران اُجاگرکئے ۔اس دوران اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹروں بشمول ڈاکٹرسندیپ گپتااورڈاکٹرآشااُپادھیائے نے ڈاکٹر وکرم سنگھ ریجنل ڈائریکٹرانچارج کی نگرانی میں طلباء کے مسائل کاازالہ کیا۔