جموں //شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی, کٹرہ کے سکول آف سول انجینئرنگ کے پہلے سال کے بی ٹیک طلاب کے لئے ’’سائٹ ویذٹ ‘‘کا اہتمام کیا گیا ،جس دوران انہوںنے میریڈ سکالروں کی ایکموڈیشن کی سائٹ کا دورہ کیا۔اس دورے سے انہیں کشنٹریکشن سائٹ پراصل کام کا عملی تجربہ ہوا۔طلاب کو تعمیر کی بنیاد کے بارے میں جانکاری حاصل ہوئی اور انہیں تعمیر کے متعدد اقدام کی جانکاری حاصل ہوئی۔بعد ازاں طلاب نے اپنی اصل جانکاری کے متعلق پائور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کیا۔