سرینگر //شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں سنیچر کو 26ویں سالانہ پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پرزینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔دوروزہ پی جی آر پی پی پروگرام کا انعقاد شعبہ یورولاجی نے کیا جبکہ پروگرام کے تحت سال 2021میں مختلف شعبہ جات میں کی گئی تحقیق کے 147مکالمے پیش کئے گئے۔ افتتاحی تقریب میں ایگریکلچر یونیورسٹی شالیمار کے وائرس چانسلرپروفیسر نذیر احمد گنائی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ پروفیسر نذیر احمد ملک نے کہا کہ سکمز میں طبی نگہداشت اور مختلف شعبہ جات میں ہونے والی تحقیق کی سراہانہ کی۔ پروفیسر نذیر کا کہنا تھا کہ سکمز میں تعینات ڈاکٹروں نے عالمی وباء کو قابو کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے اور اس کیلئے وہ شکریہ کے مستحق ہے‘‘۔پروفیسر گنائی نے کہا کہ ہمیں پوسٹ گریجویشن کے علاوہ گریجویٹ لیول پر بھی تحقیق کو بڑھاوا دینا چاہئے تاکہ نوجوانوں میں تحقیق کے تئیںدلچسپی پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق کیلئے بیرون فنڈنگ کا انتظار کرنے کے بجائے ازخود ایک الگ فنڈ شروع کرنا چاہئے جہاں سے ہم نوجوانوں کو تحقیق کرنے کیلئے مالی امداد فراہم کرسکتے ہیں کیونکہ مالی وسائل کے بغیر تحقیق ممکن نہیں ہے۔ڈائریکٹر سکمز پروفیسر کول نے پروگرام منعقد کرنے والے شعبہ یورولوجی کی سراہانہ کی ۔ ڈاکٹر کول نے کہا کہ مریضوں کو معیاری طبی علاج فراہم کرنے کے علاوہ سکمز نوجوان ڈاکٹروں اور محققین کو ماہرین کے سامنے اپنی تحقیق پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے اور اس کیلئے پی جی آر پی پی بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔شعبہ یورولوجی کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم وانی نے پی جی آر پی پی کو ایک بڑی تدریسی تقریب قرار دیا جہاں پوسٹ گریجویٹ اور دیگر محققین کو اپنے تحقیقی مکالمے پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔ پروفیسر وانی نے کہا کہ سکمز مریضوں کو بہتر علاج و معالجہ فراہم کرنے، عملہ کو تربیت دینے اور مختلف شعبہ جات میں تحقیق انجام دے کر بہترین کام کررہا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ تدریسی پروگرام نوجوان ڈاکٹروں کو ماہرین کے سامنے اپنی تحقیق پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جس سے مریضوں کو میسر علاج و معالجہ کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق کو عوام تک پہنچانے کیلئے مزید مالی مسائل کی ضرورت ہوگی جس سے تحقیق کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جائے گا ۔ انہوں نے میڈیکل شعبہ میں آنے والی نئی ٹیکنالوجی مثلاًروبوٹکس، نینو ٹیکناوجی اور دیگر جدید ذرائع کو اپنانے پر بھی زور دیا ۔
طبی شعبے میں تحقیق کو وسعت دینے پر زور | سکمز میں شعبہ یورولوجی کے اہتمام سے خصوصی تقریب
