Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

طالب حسین کیخلاف گہری سازش رچائی گئی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 9, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر / / عوامی اتحاد پارٹی صدر انجینئر رشید نے سماجی کارکن ایڈوکیٹ طالب حسین کی گرفتاری کو فرقہ پرست طاقتوں کی رچائی ہوئی چال قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جموں پولیس فرقہ پرست قوتوں کی نجی فوج کے بطور کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ مقامی پولیس افسران کو بھی انتظامیہ سے سائڈ لائن کیا گیا ہے ۔پریس کانفرنس کے دوران انجینئر رشید نے کہا کہ سماجی کارکن طالب حسین کو نشانہ بنانے کا مقصد کٹھوعہ معاملے کو دبانا ہے ۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جموں میں اس جنگل راج کے خاتمے کیلئے اپنا رول نبھائیں کیونکہ جموں میں گذشتہ 15روز کے دوران پیش آئے واقعات انتہائی تشویش ناک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایڈوکیٹ طالب کا رول جو رسانہ میں 8سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کے بعد رہا وہ قابل فخر اور قابل ستائش تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ شرم کا مقام ہے کہ جموں کے سانبہ تھانے میں غنڈوںنے طالب حسین پر حملہ کر کے زخمی کر دیا اور پھر طالب پر ہی خودسوزی کا کیس درج کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ سازش نہیں تو پھر کیوں طالب کے اہل خانہ کو تھانے میں اُس سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی اور نہ ہی اُسے اتنے دنوں تک عدالت میں پیش کیا گیا ۔انجینئر نے کہا کہ طالب پر عصمت دری کا الزام عائد کرنے والی خاتون کے 2ویڈیو جاری ہوئے ہیں جو ایک دوسرے سے متضاد ہیں۔  الگ الگ بیانات سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ یہ اُس کے خلاف سازش ہے اور اُس کو مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے کیلئے پھنسایا گیا ہے ۔انجینئر نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کی ہدایت پر طالب حسین کو دو محافظ دئے گئے ہیں تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ جنگل میں اکیلا چلا گیااگر وہ جنگل میں گیا تو اُس کے محافظ کہاں تھے جبکہ اس کے دو محافظوں کا یہ بیان ہی کافی ہے کہ طالب نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اُس علاقے میں قدم نہیں رکھا جہاں پر خاتوان نے اُس پر عصمت دری کا الزام عائد کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے میں غیر جانبدارنی ایجنسی کے ذریعے تحقیقات کرانی چاہے کیونکہ یہ ایک سنگین سازش ہے اور اُس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔انہوں نے جموں میں سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر پُراسرا طور پر ہلاک ہوئے نوجوان مرفد شاہ کے قتل کی سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ شرم کا مقام ہے کہ نوجوان کے خلاف ہی ایف آئی آر درج ہے جبکہ اُس کے قاتلوں کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم نرندر مودی اور ریاستی گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں پولیس انتظامیہ کو فرقہ ورانہ فرقہ ورانہ زہنیت رکھنے والے عناصر سے پاک کر کے اُس فورس میں ناانصافی اور عدم مساوات کو ختم کرنے کے اقدام اٹھائیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

کشمیر

ہندو پاک ڈی جی ایم اوز کا رابطہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرفائر بندی پر اظہار اطمینان

May 12, 2025
کشمیر

ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نہیں فوجی اڈے اورسسٹم مکمل طور پر فعال:ڈی جی ایم او

May 12, 2025
کشمیر

پاکستانی ارادے پڑھنے کی جادوئی چھڑی نہیں جنگ بندی ہو چکی ، نقصانات کا معاوضہ دیا جائیگا: وزیراعلیٰ

May 12, 2025
کشمیر

سرینگر سمیت سبھی 32ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?