کابل //افغانستان میں حکام کے مطابق افغان طالبان نے صوبہ جوزجان کے صوبائی دارالحکومت شبرغان پر قبضہ کر لیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں یہ افغان طالبان کے قبضے میں جانے والا دوسرا صوبائی دارالحکومت ہے۔ جوزجان کے ڈپٹی گورنر قادر ملیا نے بتایا کہ ’حکومتی افراج اور حکام ہوائی اڈے تک دھکیل دیا گیا ہے۔‘ خیال رہے کہ شبرغان افغان جنگجو عبدالرشید دوستم کا آبائی علاقہ ہے جو گذشتہ ہفتے ترکی سے علاج کے بعد وطن لوٹے ہیں۔ افغان طالبان نے مئی میں غیرملکی افواج کے انخلا کے آغاز کے بعد افغانستان کے دوردراز کے کئی میں حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ڈپٹی گورنر کے مطابق جمعے کو نمروز صوبے کا شہر زرنج ’بغیر کسی لڑائی کے‘ طالبان کے قبضے میں چلا گیا تھا، جو ان کے قبضے میں جانے والا پہلا صوبائی دارالحکومت تھا۔طالبان کے ترجمان نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ’صوبے کو ’مکمل طور پر آزاد‘ کرا لیا گیا ہے اور گورنر ہاؤس، پولیس ہیڈ کوارٹر اور دوسرے سرکاری مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے۔‘
طالبان کا2 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ
