اونتی پورہ// انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے کہا کہ سیکورٹی فورسز الرٹ ہیں اور مستقبل میں پیدا ہونے والے کسی بھی چیلنج کا پیشہ ورانہ طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ فوج کی وکٹر فورس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کی جانب سے افغانستان پر طالبان کے قبضے اور اس کے کشمیر پر پڑنے والے اثرات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔آئی جی پی وجے کمار نے کہا: 'طالبان کے معاملے پر مجاز اہلکار بات کر سکتے ہیں“۔انہوں نے کہا: 'آگے جو بھی چیلنج آئے گا ہم پیشہ ورانہ طریقے سے ہینڈل کریں گے ، ہم لوگ الرٹ ہیں، ہم عوام سے بھی تعاون مانگتے ہیں کہ اگر اس طرح کا کوئی فرد آتا ہے تو وہ معلومات پولیس کے ساتھ شیئر کریں'۔ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر آپ کو اس طرح کی کوئی اطلاع ملتی ہے تو پولیس کے ساتھ شیئر کریں'۔ وجے کمار نے کہا کہ ہر ایک سیاسی کارکن کو سکیورٹی کور فراہم کرنا ممکن نہیں ہے ۔تاہم ان کے بقول اگر کسی سیاسی کارکن کو دھمکی ملتی ہے یا حساس علاقے میں رہتا ہے تو اس کی سیکورٹی کا جائزہ لے کر اس کو سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے ۔آئی جی پی نے کہا 'سیاسی کارکن ملی ٹنسی کے آغاز یعنی 1989 سے جنگجوﺅں کے نشانے پر رہے ہیں، گھر جانے والے پولیس اہلکار اور صحیح باتیں کرنے والے صحافی بھی ان کے سافٹ ٹارگٹ ہیں'۔انہوں نے کہا: 'زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہم سکیورٹی کور فراہم کر چکے ہیں، لیکن سب کو فراہم کرنا ممکن نہیں ہے ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ کولگام اور اننت ناگ میں پچھلے کچھ دنوں کے دوران چار سیاسی کارکن مارے گئے ہیں۔ ہم لوگوں کو بہت دکھ ہے ۔ ہمیں سراغ مل گئے ہیں۔ ان ہلاکتوں میں ملوث افراد کو بہت جلد گرفتار کیا جائے گا یا وہ مسلح جھڑپوں کے دوران ہلاک کر دیے جائیں گے '۔ وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ راشمی بالی نے کہاکہ تازہ دراندازی کرنے کی کوششوں کی خفیہ اطلاعات ہیں اور اس سے متعلق اطلاعات کو جمع کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بانڈی پورہ میں مارے گئے جنگجو نے امسال دراندازی کی تھی۔ انہوںنے کہاکہ عام شہریوں اور سیاستدانوں کو مارنے کے بعد جنگجو جنگلات میں پناہ لیتے ہیں تاہم فورسزنے جنگلاتی علاقوںمیں انسانی انٹلی جنس کو بروئے کار لایا ہے اور نہ صرف دوردراز علاقوں بلکہ جنگلاتی علاقوںمیں بھی جنگجوﺅں کا پتہ لگالیتے ہیں ۔ آئی جی پی نے کہاکہ مارے گئے جنگجو وکیل شاہ کا تعلق جیش محمد سے تھا اور وہ بی جے پی لیڈر راکیش پنڈتا اور ایس پی او کو مارنے میں ذمہ دار تھا جبکہ دیگر2جنگجوﺅں کی شناخت کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وکیل شاہ پولیس کی ہٹ لسٹ میں انتہائی مطلوب تھا۔ جی او سی وکٹر فورس نے کہا کہ گزشتہ روز 42آرآر کوخفیہ اطلاعات ملیں جس کے بعد فوج نے پولیس کے ہمراہ ترال پلوامہ کے تارسرمارسر میں تلاشی کارروائی شروع کی اور آج صبح جنگجوﺅں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا اورمعرکہ آئی میں3عسکریت پسند مارے گئے۔ انہوںنے کہاکہ تینوں جنگجو لمبے عرصے سے جنوبی کشمیر میں سرگرم تھے۔