واشنگٹن// امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی بحریہ کے سابق فوجی مارک فریرچ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں دو سال قبل افغانستان میں یرغمال بنایا گیا تھا۔فریرچ الینوائے کمپنی میں سول انجینئر تھا۔ بائیڈن نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ دو سال قبل سابق امریکی میرین مارک فریرچ کو افغانستان میں یرغمال بنایا گیا تھا۔ انہوں نے ایک دہائی تک افغانستان کے لوگوں کی مدد کی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فریرچ نے افغانستان میں کوئی غلط کام نہیں کیا، اس کے باوجود انہیں طالبان نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔ بائیڈن نے طالبان سے مارک کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔(یو این آئی)