Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

طالبان دارالحکومت کابل میں داخل | کابل فتح،ملک میں عام معافی کا اعلان،اشرف غنی ملک چھوڑ کر چلے گئے | 20سال بعد طالبان کا افغانستان پر دوبارہ کنٹرول،10لیڈروں کا وفد مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 16, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
کابل // افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑ کر چلے جانے کے بعد پورے ملک پر طالبان کا مکمل طور پر قبضہ ہوگیا ہے۔اس دوران  شمالی افغانستان کے 10لیڈر اہم گفت و شنید کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔طالبان نے قریب20سال بعد دوبارہ افغانستان پر کنٹرول حاصل کیا ہے۔انہوں نے 1996سے لیکر 2001تک افغانستان پر حکومت کی۔ ستمبر میں 9/11واقعہ کے بعد امریکی و نیٹو افواج نے افغانستان پر حملہ کیا اور طالبان کو دنیا کی سپر پاور نے جدید ترین اسلحہ کا استعمال کر کے شکست دی۔ طالبان کی حکومت 17دسمبر 2001کو ختم کی گئی۔اسکے بعد طالبان 20سال تک مسلح جدو جہد کرتے رہے ہیں۔اتوار کی صبح انکے نائب عبداللہ عبداللہ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے طالبان کے نمائندوں کیساتھ صدارتی محل میں مشاورت شروع کی تاکہ کسی خون خرابے کے بغیر اقتدار کی منتقلی کو ممکن بنایا جاسکے۔طالبان نے پہلے ہی کابل کا محاصرہ کیا ہوا تھا لیکن اپنے جنگجوئوں کو دارالحکومت میں داخل ہونے سے منع کیا تھا۔شام دیر گئے تک مذاکرات جاری رہے جس کے دوران یہ خبر دی گئی کہ صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر تاجکستان چلے گئے ہیں، جہاں پہلے ہی انکے نائب امر اللہ صالح اور قومی سلامتی مشیر حمد اللہ محب فرار ہوئے تھے۔رشید دوستم بھی ہرات کے پولیس سربراہ کیساتھ سنیچر کی صبح تاجکستان فرار ہوا تھا۔طالبان جنگجوئوں کو افغانستان کے صدر اشرف غنی اور ان کے قریبی ساتھی کے ملک چھوڑ کر جانے کے بعد دارالحکومت کابل میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی جبکہ افغان اور غیر ملکی شہری انخلا میں مصروف تھے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں جنگجوئوں کو دارالحکومت کابل میں داخل ہونے کے احکامات جاری کردیئے۔افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ آن لائن ویڈیو بیان میں اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کی تصدیق کردی۔انہوں نے کہا کہ ‘وہ مشکل وقت میں افغانستان چھوڑ گئے ہیں، اللہ ان سے پوچھے گا’۔افغان صدر کے دفتر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ‘سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اشرف غنی کی نقل و حرکت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا’۔اشرف غنی، ان کے قریبی ساتھی اور غیرملکیوں نے افغانستان کو تبدیل کرنے کے مغرب کے 20 سالہ تجربے کی ناکامی کے اشاروں کے ساتھ ہی ملک سے چلے جانے کے لیے دوڑ لگا دی ہے۔قبل ازیں طالبان جنگجو کابل کے اطراف میں پہنچ گئے تھے اور پریشان افغان حکومت ایک عبوری حکومت کے قیام کی کوشش کرنے لگی۔دوسری جانب طالبان کا کہنا تھا کہ وہ اقتدار کی پر امن منتقلی کے منتظر ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دارالحکومت کابل پر بزور طاقت قبضہ نہیں کریں گے۔ایک آن لائن بیان میں طالبان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے جنگجوؤں کو کابل کے دروازے پار کر کے طاقت کے ذریعے شہر کا کنٹرول نہ حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔جب اشرف غنی حکومت کیساتھ بات چیت ہورہی تھی تو طالبان نے عام معافی کا اعلان کیا اور کہا کہ کسی بھی شخص کو اس بات پر سزا نہیں دی جائیگی کہ اسکے سیاسی نظریات مختلف تھے۔طالبان نے کہا کہ کسی کو بھی کابل چھوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کسی کیخلاف بھی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائیگی۔تاہم انہوں نے کہا کہ جو بھی غیر ملکی کابل چھوڑ نا چاہتا ہے وہ اپنی مرضی سے ایسا کرسکتا ہے۔طالبان نے مزید اعلان کیا کہ افغان فوج کی جانب سے خالی مورچوں کو طالبان کے رضاکار اپنے قبضے میں لے رہے ہیں تاکہ لوٹ مار کو روکا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ افغان فوجیوں کو اپنی مرضی کے مطابق گھر جانے کی اجازت ہے۔طالبان نے مزید کہا کہ بگرام  میں  ملک کے سب سے بڑے جیل میں بند قیدیوں کو چھوڑ دیا گیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرنکوٹ میں چھت سے گر کر بزرگ خاتون لقمہ اجل
تازہ ترین
پلوامہ ہسپتال میں طبی عملے پرمبینہ طور لاپرواہی کا الزام،ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے انکوائری کا حکم دیا، 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
تازہ ترین
ٹھٹھارکہ گول میں 22سالہ نوجوان کی پرُاسرار حالت میں نعش برآمد
تازہ ترین
امرناتھ یاترا کے لیے 8,600سے زائد یاتریوں پر مشتمل چھٹا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
تازہ ترین

Related

صفحہ اول

یوم عاشورہ پرجموںو کشمیر بھر میں بڑے اجتماعات منعقد | ذوالجناح کے فقید المثال جلوس بر آمد

July 6, 2025
صفحہ اول

وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت

July 5, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 ۔7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ، 40000کے درشن

July 5, 2025
صفحہ اول

تعطیلات میں توسیع، فیصلہ اتوار کو: سکینہ

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?