سرینگر //وادی کے معروف افسانہ نگاروں طارق شبنم اور راجہ یوسف کا مرتب کردہ افسانوی مجموعہ ’’منتخب افسانے ‘‘چھپ کر منظر عام پر آگیا ہے ۔ یہ مجموعہ ولر اردو ادبی فورم کشمیر کے فیس بک گروپ پر افسانہ ایونٹ 2020 میں پیش ہو ئے متنوع قسم کے افسانوں پر مشتمل ہے ۔تقریب میں پیش ہوئے افسانوں کو فورم نے کتابی شکل دینے کا فیصلہ کیا تھا اور فورم کے صدر طارق شبنم نے اس کام کو را جہ یوسف کی معاونت سے پائی تکمیل تک پہنچا یا ۔مجموعے میں جموں کشمیر کے علاوہ ملک اور غیر ممالک کے نامور افسانہ نگاروں کے افسانے شامل ہیں۔ مجموعے کا پیش لفظ معروف نقاد ڈاکٹر ریاض توحیدی نے تحریر کیا ہے جب کہ بزرگ فکشن نگار نور شاہ اور معروف افسانہ نگار اسرار گاندھی نے بھی اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ ولر ادبی فورم کی اس کاوش کو ادبی حلقوں میں کافی سراہنا کی جا رہی ہے ۔زیر نظر زخیم افسانوی مجموعہ خوب صورت ٹائیٹل اور عمدہ پیپر پر شایع کیا گیا ہے اور یہ مجموعہ کراون بک سیلرز اجس بانڈی پورہ اور بٹ سٹیشنرس گلشن چوک بانڈی پورہ میں دستیاب ہے مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9018494900 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔