پونچھ//مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے صدر مقام پر محلہ کماں خان میں ضلع ہسپتال اور کھوڑی ناڑ، پچیتر نگر کو جانے والی سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ضلع ہسپتال کی طرف جانے والی خستہ حال سڑک کی وجہ سے آمد و رفت میں مریضوں اورعوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس راستے پر عرصہ دراز پہلے کیا گیا کام اب خستہ حالی کا شکار ہے اور سڑک برائے نام ہی سڑک رہ گئی ہے جبکہ دو اور تین پہیہ گاڑیوں کے اور پیدل چلنے کے لحاظ سے بھی سڑک کی حالت بد ترین ہو گئی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اْن کو سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ اور متعلقہ محکمہ میونسپل کونسل اعلیٰ حکام سے سڑک کی طرف توجہ دینے کی اپیل اور اس کی مرمتی کا مطالبہ کیا ہے ۔
ضلع ہسپتال کو جانے والی سڑک خستہ حالی کا شکار
