ضلع ہسپتال کشتواڑ میں ڈیجیٹل ایکسرے کا افتتاح

کشتواڑ//ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے ضلع اسپتال کشتواڑ میں کمپیوٹرائزڈ ریڈیوگراف سسٹم اور 300 ایم اے ، ڈیجیٹل ایکس رے مشین کا افتتاح کیا۔ڈی سی کشتواڑ کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعہ بتایا گیا کہ ورلڈ بینک پروجیکٹ کے تحت اس سسٹم کی منظوری دی گئی ہے جس کا مقصد اسپتال کے ریڈیولاجی سیکشن کو بڑھانا تھا۔دریں اثناء ڈی سی کشتواڑ نے اسپتال کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا اور ان سیکشنوں کے کام کاج سے کی جانچ کی۔انہوں نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ سے انفراسٹرکچر کی ضرورت کو پیش کرنے کو کہا تاکہ آئندہ بجٹ میں اس پر روشنی ڈالی جاسکے۔ڈی سی کشتواڑ نے مزید ایم ایس ڈسٹرکٹ کشتواڑ کو مختلف سیکشنوں میں تقسیم کا کام مکمل کرنے اور تمام سیکشنوں کی مناسب صفائی کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔اس دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کادورہ بھی کیا اور ایڈیشنل 100 بیڈ پر مشتمل آئی پی ڈی بلاک اور آپٹالوموگیکل بلاک میں کام کی رفتار کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ڈی جی ایم جے کے پی سی سی کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔  سی ایم او کے علاوہ کشتواڑ سے شہر کے مختلف اسکولوں میں اسکول کے بچوں کے بے ترتیب نمونے لینے کو کہا گیا تاکہ طلبا کی حفاظت کے لئے پھیلنے والے انفیکشن پر نظر رکھیں۔