کشتواڑ// صفائی مہم کے تسلسل میں ضلع پولیس کشتواڑ نے ضلع ہسپتال کشتواڑ اور پولیس سٹیشن کشتواڑ میں کشتواڑ میونسپل کمیٹی کے تعاون سے صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ضلع ہسپتال ڈاکٹر پرویز احمد کے ہمراہ مہم کاآغاز کیا۔ایس ایس پی کشتواڑ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کو صاف ستھرا رکھیں اور سڑک کے کنارے فضلہ اور دیگر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں۔ انہوںنے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ شہر کے مختلف مقامات پر پہلے سے نصب شدہ کوڑے دان کا استعمال کریں اور کشتواڑ کو صاف ستھرا بنانے میں پولیس کی مدد کریں۔