مینڈھر//راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ کے صدر گیٹ کے قریب میں عوام کو پانی کی فراہمی کیلئے نصب کردہ ہینڈ پمپ گزشتہ 6ماہ سے خراب ہے لیکن متعلقہ محکمہ کی جانب سے ہینڈ پمپ کی مرمت کیلئے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں خصوصی طور پر ضلع ہسپتال پونچھ میں آنے والے مریضوں اور دیگر لوگوں کو پینے کاصاف پانی مہیا نہیںہو رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ قصبہ کے مختلف علاقوں میں کئی درجن ہینڈ پمپ کئی مہینوں سے خراب پڑے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس طرف کو ئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔سجادحسین میر نامی آٹو ڈرئیور کے مطابق کئی بار متعلقہ محکمہ کے آفیسران کو آگاہ کیا گیا لیکن عوامی مشکلات کو حل کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہینڈ پمپ کے خراب ہونے کی وجہ سے وہ گزشتہ چھ ماہ سے ہسپتال آنے والے لوگوں کو بیس روپئے کی پانی کی بوتل خرید کر پینی پڑتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہاں ؤنے والے اکثر لوگ غریب ہوتے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ کے ملازمین صرف جھوٹے وعدے کرتے ہیں۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ خراب ہوئے ہینڈ پمپ کی جلداز جلد مرمت
کی جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔۔