ضلع کشتواڑ کے بیروزگار وں کا کور گروپ قائم

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے بے روزگار وں نے ایک15رکنی کور گروپ کی بنیاد رکھی جس میںرنکو سین،انیل شرما ،جو گیندر بھنڈاری،غلام حسین گنائی،جعفر بٹ،محمد اشرف گنائی،سردار ست پال سنگھ، اجے شرما ،شنکر سنگھ وزیر،رنجیت شرما،سرجیت سنگھ بڈیال،طارق پتری،حفیظ متو،فاروق لون،راجن شان اور سنجے بھگت شامل ہیں۔ضلع کشتواڑ کے بے روزگار وں کے نمائندہ کور گروپ نے ضلع سیول اور پولیس انتظامیہ کے احترام میں پکل ڈول کیرو، کاور ،ریٹلی اور کرتھئی منصوبوں میں مقامی بے روگاروں کو روزگار دینے کیلئے افکان انتظامیہ بنیادی ڈھانچہ لمیڈڈیونٹ پکل ڈول ہیپ سے ملاقات کی۔کور گروپ ممبران نے افکان انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مقامی بے روزگار نو جوانوں کو پروجیکٹ میں جذب کریں کیوں کہ ان میں سینکڑوں نوجوانوں کے پاس ہا ئیڈروپروجیکٹ میں استعمال کی جانے والی کئی قسم کی مشینوں کو چلانے کا تجربہ رکھتے ہیں ۔کور گروپ نے افکان انتظامیہ کو پروجیکٹ چلانے کیلئے پوری مدد کا یقین دلایا۔