عاصف بٹ
کشتواڑ// بھارتیہ جنتا پارٹی نے ضلع کشتواڑ کے لئے اپنی یوتھ وِنگ کی نئی ٹیم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق نوجوان قیادت کو مضبوط بنانے اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے کے مقصد سے مختلف عہدوں پر تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ جاری بیان کے مطابق دورافتادہ علاقہ مڑواہ سے تعلق رکھنے والے بلال مصطفیٰ لون اور ضلع کشتواڑ سے نوجوان لیڈر انیرودھ پریہار کو ضلع یوتھ ٹیم کے نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں نوجوان رہنماؤں کی تقرری کو پارٹی حلقوں میں خوش آئند قدم قرار دیا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑنے اور زمینی سطح پر تنظیم کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔بلال لون اور انیرودھ پریہار نے اپنی تقرری پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ دی گئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور پارٹی کے نظریات کو عوام تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔