جموں //بی جے ی کے سینئر لیڈر و سابق نائب وزیر اعلیٰ کوئیند رگپتا نے جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے گنگیال میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور پارٹی کے نامز امیدوار جگل کشور کے حق میں ووٹ طلب کئے۔اس دوران پارٹی کے قومی ایگزیکٹو ممبر و مزاحیہ ادا ا کار راجیو سری واستو بھی انکے ہمراہ تھے۔پروگرام میں ضلع صدر بلدیو بلوریہ و انکی ٹیم نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں گپتا نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے اور ہمارے وزیر اعظم ریاست کی ترقی اور ہر ایک طبقہ کی بھلائی کے لئے سنجیدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملی ٹینسی کی وجہ سے ریاست کودیگر ریاستوں کے مقابلہ میںکافی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے جسکے لئے وزیر اعظم نے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کے لئے ہمیں جگل کشور کے حق میں ووٹ دینا چاہیے۔انہوں نے کشتواڑ میں آر ایس ایس لیڈر چندر کانت واور انکے پی ایس او کی دن دہاڑے ملی ٹینٹ واقعہ میں ہلاکت کی کافی مذمت کی اور ضلع ڈوڈہ میں وی ڈی سی گروپوں کو سر نو سرگرم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے سابق ضلع ڈوڈہ کو فوج کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس واقعہ کو حریت اور اسکے حمایتی پارٹیوں کی جانب سے ایک سوچی سمجھی چال سے تعبیر کیا ،تاکہ علاقہ میں ملی ٹینسی دوبارہ شروع کی جاسکے ۔ اس موقعہ پر یدھ ویر سیٹھی، بلدیو بلوریہ، ونے گپتا، اجے پرگال، ہربنس چودھری، جگل ڈوگرہ، اشانت مہاجن ، پریکوکش سیٹھ، ہنر گپتا بھی موجود تھے؛۔ مزاحیہ ادا کار راجیو شری واستو نے بھی مزاحیہ انداز میںاجتماع سے جگل کشور کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی ، تاکہ مرکز میں بی جے پی کی سرکار دوبارہ تشکیل دی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے بطور پردھان سیوک ہر شعبہ میں اپنی لیاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور وقت کی ضرورت ہے کہ نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا جائے۔