ضلع پونچھ میں15سالہ لڑکا غرقآب ہونے سے از جان

سرینگر//ضلع پونچھ میں جمعہ کو ایک15سالہ لڑکا ایک ندی میں غرقآب ہونے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔یہ واقعہ آج بعد دوپہر ضلع کے جھولس گاوں میں پیش آگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق پربھ دیال ولد رام شرما کھاری نالے میں نہانے کیلئے گیا تھا۔وہ جب واپس نہیںلوٹا تو لوگوں نے قیاس کیا کہ وہ غرقآب ہوگیا ہے، جس کے بعد اُس کی تلاش شروع ہوئی۔
چار گھنٹوں کی تلاش کے بعد اُسے بیہوشی کی حالت میں بر آمد کرکے ضلع اسپتال پونچھ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں قانونی اور طبی لوازمات پوری کرلی گئی ہیں۔